ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سری لنکائی بحریہ نے ماہی گیروں کو کھدیڑا، کشتی اور جال تباہ کردیا

سری لنکائی بحریہ نے ماہی گیروں کو کھدیڑا، کشتی اور جال تباہ کردیا

Wed, 22 Feb 2017 00:20:38    S.O. News Service

رامیشورم،21/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا بحریہ نے کچھا تیو جزیرہ پر مچھلی کا شکار کرنے گئے تمل ناڈو کے کم از کم تین ہزار ماہی گیروں کو کھدیڑ دیا، اتنا ہی نہیں سری لنکائی بحریہ نے ماہی گیروں کی 40مشینی کشتیوں کے مچھلی کا شکار کرنے جال کو بھی تبادہ کردیانیز کشتیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔رامیشورم ماہی پروری محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلنچی ناتھن نے بتایا کہ سری لنکائی بحریہ کے جوانوں نے اپنی آبی حدود  میں مچھلی کا شکار کرنے کے الزام میں ہندوستانی ماہی گیروں کو کھدیڑ دیا اور ان کے جالوں کو کاٹ دیا۔یہ ماہی گیر 600سے زائد کشتیوں میں سوار ہو کر سمندر میں گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ ماہی گیر سمندرکے ساحل پر واپس لوٹ آئے ہیں۔اس درمیان رامیشورم ماہی گیر ی تنظیم کے صدر پی سیسی راجا نے بتایا کہ سری لنکا کی ایک عدالت نے 7 /فروری کو گرفتار کئے گئے تمل ناڈو کے 10ماہی گیروں کی حراست 7 /مارچ تک کے لیے بڑھا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کے قبضے میں 33ماہی گیر اور 129کشتیاں ہیں۔
 


Share: